اسرائیل نے مزید 30 شہدا کی لاشیں غزہ بھیج دیں

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں امن معاہدے کے نفاذ کے بعد اسرائیل سے مزید 30 شہید فلسطینیوں کی لاشیں غزہ پہنچ گئیں، جن پرتشدد کے نشانات ہیں۔ اسرائیلی جیلوں میں تشدد سے شہید ہونے والے195 فلسطینیوں کی لاشیں اب تک غزہ کے ھکام کے حوالے کی جا چکی ہے غزہ میں وزارت صحت نے کہا ہے بدھ کو قابض اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس تنظیم کے ذریعے 30 شہدا کی میتیں حوالے کی گئی ہیں، اس تازہ پیشرفت کے بعد موصول ہونے والی لاشوں کی تعداد 195 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ میں وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ طبی ضوابط اور منظور شدہ پروٹوکولز کے مطابق لاشوں کی دستاویزی کارروائی مکمل کی جارہی ہے تاکہ لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کے عمل کو مکمل کیا جا سکے۔- بعض میتوں پر تشدد، مارپیٹ، ہاتھ باندھنے اور آنکھوں پر پٹی باندھنے کے واضح نشانات پائے گئے ہیں۔ اب تک 57 شہدا کی شناخت ان کے اہلِ خانہ نے کر لی ہے،آج ان 54 شہدا کو دفن کیا گیا ہے جن کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی، انہیں وسطی صوبے میں مقررہ قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے غزہ میں زیر حراست دو اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں وصول کر لی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button