اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی 80 خلاف ورزیاں کیں، 97 فلسطینی شہید اور 230 زخمی

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے  معاہدے کی  80 خلاف ورزیاں کی ہیں جن کے نتیجے میں 97 فلسطینی شہید اور 230 زخمی ہوئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے  سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ قابض فوج نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی اسی عرصے میں 80 خلاف ورزیاں کی ہیں جن کے نتیجے میں 97 فلسطینی شہید اور 230 زخمی ہوئے۔

یہ اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ قابض ریاست نے جنگ بندی کو بھی اپنے مجرمانہ عمل کے لیے ہر وقت پامال کیا ہے۔غزہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13 فلسطینیوں کی لاشیں اور آٹھ زخمی افراد کو ہسپتالوں میں لایا گیا ہے، وزارت صحت کا کہنا ہے۔اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 68,229 افراد ہلاک اور 170,369 زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button