دوسرا ٹیسٹ:پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، ٹیم میں آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی کو دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا ہے کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، کیشو مہاراج اور مارکو ینسن ٹیم میں شامل ہیں۔

آصف آفریدی کا 39 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو

آصف آفریدی نے 39 سال 299 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ شاہین آفریدی نے ان کو ٹیسٹ کیپ دی۔ آصف آفریدی نے 57 فرسٹ کلاس میچز میں 198 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button