پہلی بار ایشیا کپ کھیلنے والی پاکستان پیڈل ٹیم نے مین راؤنڈ کیلئےکوالیفائی کرلیا

دوحہ(jano.pk) پہلی بار ایشیا کپ کھیلنے والی پاکستان پیڈل ٹیم نے مین راؤنڈ کے لیےکوالیفائی کرلیا۔

قطر کے شہر دوحہ میں جاری ایشیا پیڈل کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان پیڈل ٹیم نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرکے مین راؤنڈ کے لیےکوالیفائی کرلیا۔

پاکستان پیڈل ٹیم پہلی بار ایشیاکپ کھیل رہی ہے، بیشتر کھلاڑی پہلی بار  انٹرنیشنل ایونٹ کھیل رہے ہیں۔

کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں بھی پاکستان کامیاب رہا اور تھائی لینڈ کو شکست دیکر مین راؤنڈ میں پہنچ گیا، اس سے قبل چین کو بھی شکست دی تھی۔

تھائی لینڈ کے خلاف پہلے سیٹ میں پاکستان کے محمد سالار اور عبداللہ عدنان نے تھائی جوڑی کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دی۔

دوسرے سیٹ میں پاکستان کے محمد کامل اور اشیش کمار پر مشتمل جوڑی نے چھ دو اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔

مزید خبریں

Back to top button