چین کا نیا عالمی کارنامہ،15,947ڈرونز کے ذریعے شاندار لائٹ شو،عالمی ریکارڈ قائم!

بیجنگ(جانو ڈاٹ پی کے)چین کا نیا عالمی کارنامہ،15,947ڈرونز کے ذریعے شاندار لائٹ شو،عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔چین نے ایک بار پھر دنیا کو اپنی ٹیکنالوجی اور تخلیقی صلاحیتوں سے حیران کر دیا۔بیجنگ میں منعقدہ ایک شاندار تقریب کے دوران 15 ہزار 947 ڈرونز کو بیک وقت آسمان میں اڑا کر ایک دلکش لائٹ شو پیش کیا گیا، جس نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ شو انتہائی باریک بینی سے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے کنٹرول کیا گیا، جس میں ڈرونز نے آسمان پر چین کا جھنڈا، جدید عمارتوں کے ماڈلز اور ثقافتی علامات کو روشنیوں کے ذریعے تخلیق کیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندوں نے اس مظاہرے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ڈانسنگ ڈرون فلیٹ ہے، جس نے گزشتہ تمام ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
چینی میڈیا کے مطابق اس شو کا مقصد ٹیکنالوجی، ہم آہنگی اور قومی اتحاد کی علامت کو اجاگر کرنا تھا۔ناظرین نے اسے "روشنیوں کا سمندر” اور "ٹیکنالوجی کا جادو” قرار دیا۔



