ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے ون ڈے ٹیم کےکپتان سے متعلق فیصلےکیلئے اجلاس بلانےکی سفارش کردی

لاہور(jano.pk)قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے ون ڈے ٹیم کے کپتان سے متعلق فیصلے کے لیے  اجلاس  بلانےکی سفارش کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کپتان کون ہوگا ؟ اس حوالے سےکوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو باضابطہ طور  پر خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے سفارش کی ہےکہ کپتان سے متعلق  فیصلےکے لیے سلیکشن  اور  ایڈوائزری کمیٹی کا  اجلاس بلایا جائے۔

چیئر پی سی بی نے مائیک ہیسن کا خط سیلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔ خیال رہےکہ اس وقت ون ڈے ٹیم کےکپتان محمد رضوان ہیں، انہیں برقرار رکھنے یا ہٹانے کے حوالے سے فیصلہ 20  اکتوبرکو  ہونے  والی میٹنگ میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی جگہ  شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے اور وہ  ون ڈے ٹیم کی قیادت کے مضبوط امیدوار ہیں۔ ان کے علاوہ سابق کپتان بابر اعظم اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا بھی دوڑ میں شامل ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے ابتدائی مشاورت ہوچکی ہے اورایک امیدوار سے چند روز سےگفتگو کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مضبوط امیدوار نے ورلڈکپ 2027 تک مکمل ضمانت مانگی ہے، مضبوط امیدوار نے معاملات میں فری ہینڈکی بھی خواہش کا اظہارکیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button