افغان کرکٹر راشد خان بھی طالبان کے گروپ میں شامل
سوشل میڈیا پر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)افغان کرکٹر راشد خان بھی طالبان کے گروپ میں شامل ہوگئے،پاکستان پر جھوٹے الزامات کی بوچھاڑ کردی،لیکن پاکستانیوں نے بھی راشد خان کی سوشل میڈیا پر درگت بناڈالی۔افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ایکس کی بائیو سے لاہور قلندرزکاحوالہ بھی ہٹادیا۔افغان کھلاڑی نے اپنے اس اقدام کے بعد پاکستان کے خلاف ایک متعصبانہ پوسٹ بھی کی ہے جسے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ کشیدہ تعلقات نے کرکٹ کے میدان میں بھی اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی سہ ملکی سیریز سے رسمی طور پر انکار کردیا ہے،جس کے بعد پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی دوسری ٹیم کے ساتھ سیریز کا انعقاد کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہو گی۔
پی سی بی دستبردار افغانستان کی جگہ کسی اور ٹیم کو شامل کر کے سیریز سیریز شیڈول کے مطابق کروائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کے لیے مختلف ممالک کے نام زیر غور ہیں اور اس حوالے سے بہت جلد فیصلہ کرلیا جائے گا۔سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈولڈ ہے۔



