افغانستان کی صورتحال پر بھارت کی پاکستان کو دھمکی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کو کھلی دھمکی دے دی ہے۔
انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت افغانستان کی صورتِ حال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔
رندھیر جیسوال نے کہا کہ ’انڈیا افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی‘ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔‘
بھارتی ترجمان نے کہا کہا ’پاکستان دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہ ہے، دہشت گردی کی مالی معاونت کرتا ہے اور اپنی ناکامیوں کا الزام پڑوسیوں پر ڈالتا ہے۔‘
رندھیر جیسوال کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان اس بات سے برہم ہے کہ طالبان حکومت اپنے علاقے پر خودمختاری قائم کیے ہوئے ہے اور آگے بڑھ رہی ہے۔‘
بھارتی ترجمان پاکستانی وزیر خارجہ کے ایک بیان پر ردعمل ظاہر کر رہے۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے حالیہ پاک-افغان جھڑپوں اور 48 گھنٹے کی جنگ بندی کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان حکومت کے فیصلے ’دلی سے سپانسر ہو رہے ہیں۔‘



