پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ، پی سی بی کا شائقین کے لیے مفت داخلے کا اعلان

راولپنڈی(jano.pk)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے شائقینِ کرکٹ کو خوشخبری سنادی۔ پی سی بی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام اسٹینڈز میں داخلہ فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ٹیمیں کل اسلام آباد کلب گراؤنڈ میں پریکٹس کریں گی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔پی سی بی کے فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میدان میں لانا اور ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button