افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے نائب وزیرکو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کابل(jano.pk)افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے نائب وزیر عبداللہ مختار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے عبداللہ مختار کی جگہ محمد وزیر کو نائب وزیر مقرر کیا ہے۔افغان نائب وزیر داخلہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
رپورٹس کے مطابق نئے نائب وزیر داخلہ کی عہدہ سنبھالنے کی تقریب میں سراج الدین حقانی موجود نہیں تھے تاہم ان کے قریبی لوگ موجود تھے۔
دوسری جانب افغان صحافی سمیع یوسفزئی نے کہا ہے کہ سراج الدین حقانی سے وزارت داخلہ میں ان کے تمام اختیارات چھین لیے گئے ہیں، وزارت داخلہ میں حقانی کی اہم شخصیات میں سے ایک نائب وزیر عبداللہ مختار کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خلیل حقانی کے قتل کے بعد سراج حقانی کی پوزیشن کمزور ہوگئی ہے۔



