ابھشیک شرما اورسمرتی مندھانا نے آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ ایوارڈز جیت لیے

دبئی(jano.pk)ابھشیک شرما اور سمرتی مندھانا نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز جیت لیے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کےمطابق ابھشیک شرما نے ایشیا کپ میں 314 رنز بناکرسب کو متاثر کیا،ایشیا کپ میں ابھشیک شرما نے931 رینکنگ پوائنٹس حاصل کرکےنیا ریکارڈ بنایا،ابھیشک شرما کا کہنا ہےکہ ٹیم مینجمنٹ اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکر گزار ہوں۔
جبکہ سمرتی مندھانا نےآسٹریلیا کےخلاف 58، 117 اور 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں،سمرتی مندھانا نے صرف 50 گیندوں پر تیز ترین بھارتی سنچری اسکور کی،پاکستان کی سدرہ امین بھی ویمن پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی امیدواروں میں شامل تھیں۔



