طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے والا ٹی ایل پی کارکن گرفتار
غلطی کا احساس ہے اور معذرت خواہ ہوں، سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کرتا ہوں افواہوں کو نہ پھیلائیں،گرفتار ملزم

لاہور(jano.pk)وزیرمملکت طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے والے ٹی ایل پی کارکن کو گرفتار کرلیا گیا، ٹی ایل پی عہدیداروں نے ملزم کو نمبر فراہم کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے کارکن کو وزیرمملکت طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے پر حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم نے ٹی ایل پی عہدیداروں کی جانب سے دھمکیوں کی ہدایات کا اعتراف کیا ہے۔
غلطی کا احساس ہے اور معذرت خواہ ہوں، سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کرتا ہوں افواہوں کو نہ پھیلائیں،گرفتار ملزم
ملزم ثاقب نے بتایا کہ منانوالہ گاؤں کا رہائشی ہوں، ٹی ایل پی عہدیداروں نے طلال چوہدری کا نمبر دیا، ٹی ایل پی کے ایک گروپ نے ہدایت دی کہ طلال چوہدری کو دھمکیاں دیں۔گرفتار ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے اپنی غلطی کا احساس ہے اور معذرت خواہ ہوں، سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کرتا ہوں افواہوں کو نہ پھیلائیں۔اپنے ویڈیو بیان میں ملزم ثاقب کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کرتا ہوں امن کو فروغ دیں، میں اپنے ملک اور قوم سے معافی مانگتا ہوں۔



