بھارت کا کابل میں تکنیکی مشن کو مکمل سفارتخانے میں بحال کرنیکافیصلہ

بھارت نے افغانستان کو باضابط طور پر تسلیم نہیں کیا

نئی دہلی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت نےافغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنے تکنیکی مشن کو مکمل سفارتخانے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کیا ہے۔رندھیر جیسوال کے مطابق بھارت کابل میں اپنی سفارتی موجودگی کو باقاعدہ طور پر بحال کرے گا، جس کے تحت موجودہ تکنیکی مشن کو مکمل سفارتخانے میں تبدیل کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ2021میں طالبان کے افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے بھارت کی جانب سے کیا جانے والا پہلا باضابطہ سفارتی اقدام ہے۔اُس وقت بھارت نےسکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھااور تمام عملے کو واپس بلا لیا تھا۔

بھارت کاافغانستان میں سفارتی مشن بحال کرنا اس بات کی علامت ہے کہ نئی دہلی کابل کیساتھ اپنے تعلقات کو ایک نئی جہت دینے کیلئے تیار ہے۔واضح رہے بھارت نے طالبان حکومت کو اب تک تسلیم نہیں کیا،تاہم دونوں فریقین کے درمیان تکنیکی اور انسانی بنیادوں پر رابطے برقرار رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button