کینیا:سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات میں ہنگامہ،پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

نیروبی(جانوڈاٹ پی کے)کینیا کے سابق وزیر اعظم رائلا اوڈنگا کی آخری رسومات کے دوران خوفناک ہنگامہ آرائی اُس وقت پھوٹ پڑی جب پولیس نے کسارانی اسٹیڈیم (Kasarani Stadium) کے اندر فائرنگ شروع کر دی۔ واقعے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ہجوم میں اچانک بدنظمی شروع ہوئی جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا۔ حالات اس قدر کشیدہ ہو گئے کہ سٹیڈیم میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔
زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے اسٹیڈیم اور اس کے اطراف کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
تاحال پولیس کی جانب سے فائرنگ کے محرکات پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں اچانک شدت اختیار کر گئیں۔
اس افسوسناک واقعے نے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، اور سوشل میڈیا پر عوام پولیس کے رویے پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
🚨 KENYA: Chaos erupts at the funeral of former Prime Minister Raila Odinga as police open fire inside Kasarani Stadium.
At least four people have been killed and several others injured amid violent clashes. pic.twitter.com/3cg68lh5rG
— Defence Index (@Defence_Index) October 16, 2025



