ونڈ شیلڈ میں دراڑ، امریکی سیکرٹری دفاع کے طیارے کی برطانیہ میں ایمرجنسی لینڈنگ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے طیارے نے ونڈ شیلڈ میں دراڑ پڑنے کی وجہ سے برطانیہ میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
پینٹاگون کے مطابق بیلجیم میں نیٹو ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس تھی۔ اس میں شرکت کے بعد امریکی سیکرٹری دفاع ایئر فورس کے طیارے میں واپس امریکہ جا رہے تھے۔ بحر اوقیانوس پر پرواز کے دوران طیارے کی ونڈ شیلڈ میں دراڑ پڑ گئی۔
اس کے بعد طیارے کا رخ موڑا گیا اور اسے برطانیہ کی طرف لے جایا گیا جہاں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ واقعے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا جب کہ امریکی سیکرٹری دفاع بھی محفوظ رہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں اپنی خیریت کی تصدیق کی اور کہا کہ مشن جاری ہے۔



