بس 15منٹ میں گوری! سکن گورا کرنیوالی کریموں میں مرکری کی خطرناک مقدار پائے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)مسابقتی کمیشن نے سکن گورا کرنے والی کریموں میں مرکری کی خطرناک مقدار پائی جانے کا انکشاف کیا ہے۔مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسکن وائٹننگ کریمز کے کئی مشہور برانڈز ممنوعہ مرکری استعمال کرتے ہیں،کریموں کی مارکیٹنگ میں مرکری کے استعمال کے بارے میں نہیں بتایا جاتا۔اعلامیے کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں کاسمیٹکس میں مرکری کا استعمال ممنوع ہے،کاسمیٹکس میں شامل مرکری اعصابی، جلدی اور گردوں کے امراض کا باعث بنتی ہے،مضر صحت کریم فروخت کرنے پر 7 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button