غزہ جنگ بندی معاہدے پر ثالث ممالک نے دستخط کردیئے

🔴 ٹرمپ صدر ایردوان بارے:
ایردوان کے پاس دنیا کی سب سے طاقتور فوجوں میں سے ایک ہے، وہ اپنی اصل طاقت ظاہر نہیں کرتے۔
انہوں نے کئی لڑائیاں جیتیں لیکن کریڈٹ نہیں لیتے، بس سکون سے رہنا چاہتے ہیں۔
وہ سخت مزاج ہیں مگر میرے اچھے دوست ہیں، ہمیشہ ساتھ دیتے ہیں۔
جب نیٹو کو ان سے مسئلہ… pic.twitter.com/U0yg2YDmRy— RTEUrdu (@RTEUrdu) October 13, 2025
شرم الشیخ(جانوڈاٹ پی کے)غزہ جنگ بندی معاہدے پر ثالث ممالک مصر، ترکیے قطر اور امریکا نے دستخط کردیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ امن معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا۔ٹرمپ نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے،غزہ امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے، دوست ممالک کے تعاون سے غزہ امن معاہدہ ممکن ہوا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایسے کامیاب دن پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے، غزہ امن معاہدے میں مصر کا کردار اہم ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام چاہتے ہیں، ہم مل کر غزہ میں تعمیر نو کریں گے۔
World leaders pose for family photo at Gaza peace summit in Sharm el-Sheikh, Egypt pic.twitter.com/7H9CE7G9SC
— TRT World (@trtworld) October 13, 2025



