سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انگلینڈ میں انتقال کرگئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)95 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انگلینڈ میں انتقال کر گئے ۔وزیر محمد نے20میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔وزیرمحمد1952سے1959کےدرمیان پاکستان سے نمائندگی کرتے رہے۔پی سی بی نے وزیر محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر محمد سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد کے بڑے بھائی تھے۔وزیر محمد نے20ٹیسٹ میچزمیں801رنز اور دو سنچریاں بنائیں۔



