امریکی صدر کے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران احتجاج،ایک رکن کی ٹرمپ کی طرف بڑھنے کی کوشش،عملے نے دبوچ لیا

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صد ر ڈونلڈڈ ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران ایک رکن پارلیمان کا احتجاج،امریکی صدر کے خلاف شدید نعرے بازی،سکیورٹی کے عملے نے فوری طور پر رکن پارلیمنٹ کو ہاؤس سے باہر نکال دیا۔اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے ٹرمپ کی طرف بڑھنے کی کوشش بھی کی جسے سکیورٹی کے عملے نے دبوچ لیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رکن پارلیمنٹ کو فوری طور پر ہاؤس سے نکالنےپر عملے کی تعریف بھی کی۔امریکی صدر نے سکیورٹی عملے سے کہا آپ لوگوں کی بھرتی قابل تعریف ہے۔



