کراچی:ملیر ندی نے سونا اگلنا شروع کردیا،شہریوں کا تانتا بندھ گیا

ندی میں سونے کی تلاش کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد کا تانتا بندھ گیا

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)کراچی کی ملیر ندی نے سونا اگلنا شروع کردیا۔شہرِ قائد میں ایک حیران کن واقعہ اُس وقت منظرِ عام پر آیا جب اطلاعات گردش کرنے لگیں کہ ملیر ندی کے کنارے، کورنگی کاز وے کے قریب سونے کے ذرات پائے گئے ہیں۔ یہ خبر پھیلتے ہی شہری بڑی تعداد میں علاقے میں پہنچنا شروع ہو گئے، جن میں کچھ افراد ہاتھوں سے مٹی چھانتے اور کچھ پانی میں تلاش کرتے دیکھے گئے۔

Malir River - Wikipedia

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چند نوجوانوں کو ندی کنارے چمکتی ہوئی چیزیں ملی تھیں، جنہیں سونے کے ذرات سمجھا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر #MalirGoldRush اور #KorangiGold جیسے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے لگے۔

انتظامیہ حرکت میں آ گئی

واقعے کی خبر مقامی انتظامیہ اور پولیس تک بھی پہنچی، جنہوں نے علاقے میں موجود افراد کو منتشر کیا اور ندی کے قریب حفاظتی اقدامات شروع کر دیے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ "معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ابھی یہ تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ واقعی یہ ذرات سونا ہیں یا نہیں۔

Malir River: From the sewer to a recreational facility

عوام کا ردعمل

شہریوں میں شدید تجسس پایا جاتا ہے، کچھ لوگ اسے قدرت کا انعام قرار دے رہے ہیں تو کچھ اسے افواہ یا فراڈ سمجھتے ہیں۔ تاہم، ندی کے اطراف اب بھی کچھ افراد "قسمت آزمانے” کے لیے موجود ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button