محبت کی انوکھی داستان،74 سالہ خاتون کی 40 سال چھوٹے مسلمان لڑکے سے محبت کی شادی،اسلام قبول کرلیا

لندن(jano.pk)انگلینڈ کے شہر لیڈز کی رہائشی 74 سالہ کرسٹین ہیکوکس اور ان کے 34 سالہ تیونسی شوہر حمزہ دریدی کی محبت کی انوکھی کہانی اس سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس انوکھی محبت کی  کہانی کا آغاز  2018  میں اس  وقت  ہوا  جب کرسٹین نے فیس بک پر انگریزی سکھانے کا اشتہار شائع کروایا، حمزہ جو کہ انگریزی سیکھنے میں دلچسپی رکھتے تھے انہوں نے کرسٹین سے رابطہ کیا لیکن جلد ہی یہ  آن لائن کلاس لمبی گفتگو اور پھر  محبت میں بدل گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ کرسٹین سے  لی جانے والی آن لائن  کلاسز کے 6 ہفتوں کے دوران ہی  حمزہ  اور کرسٹین ایک دوسرے کی محبت  میں دیوانے ہوگئے  جس کے بعد کرسٹین حمزہ سے ملنے ایک مختصر دورے پر تیونس پہنچیں لیکن اس مختصر دورے کے دوران کرسٹین ہمیشہ کیلئے تیونس کی ہوکر رہ گئیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑا دسمبر 2020 میں شادی کرچکا ہے  اور گزشتہ کئی سالوں سے ایک ساتھ  تیونس میں ہی مقیم ہیں جب کہ کرسٹین  2021 میں اسلام قبول کرچکی ہیں۔

34 سالہ حمزہ کا اپنی اہلیہ کرسٹین کے حوالے سے کہنا ہے کہ کرسٹین ایک اچھی بیوی ہے، وہ میری ملکہ ہے، مجھے اس کی شخصیت اور ذہانت پسند ہے۔رپورٹس کے مطابق کرسٹین کی پہلی  شادی 2003 میں  طلاق پر ختم ہوئی تھی،  اس کی پہلی شادی سے 2 بچے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button