اسرائیلی فوج کا غزہ کیلئے امداد لے جانے والے ایک اور قافلے پر حملہ، فریڈم فلوٹیلا کے 3 جہازوں پر قبضہ کرلیا

تل ابیب (jano.pk)اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کردیا۔ اسرائیل کی نیوی نے قافلے میں شامل 3 جہازوں پر قبضہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے غزہ جانے والے فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے امدادی جہازوں پر اس جگہ حملہ کیا جو اسرائیلی ناکہ بندی کے مقام سے 120 ناٹیکل میل دور ہے۔
🚨 Israel attacked Freedom Flotilla at roughly 120 nautical miles away from Gaza, at least 3 boats boarded, most livestreams disconnected
📹 The coalition’s YouTube livestream shows Israeli troops attacking the Gaza Sunbird https://t.co/gv27BeUS9p pic.twitter.com/HLm99XivN9
— Anadolu English (@anadoluagency) October 8, 2025
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پوسٹ میں فلوٹیلا منتظمین نے لکھا کہ غزہ سے تقریباً 120 ناٹیکل میل کے فاصلے پر اسرائیل نے ہمارے بحری قافلے پر حملہ کیا اور فی الحال کم از کم 3 کشتیوں پر سوار ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی حکام نے زیادہ تر لائیو نشریات بھی منقطع کردی ہیں۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ فریڈم فلوٹیلا کی تمام کشتیوں اور ان میں سوارمسافر محفوظ ہیں، کشتیوں میں سوارتمام افراد کواسرائیلی بندرگاہ منتقل کر دیا گیا، کشتیوں میں سوارتمام افرادکو جلد ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔
خیال رہے چندروز قبل ہی اسرائیل نے غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر بھی حملہ کرتے ہوئے بحری قافلے میں سوار 500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا تھا تاہم بیشتر افراد کو اب رہا کر دیا گیا ہے۔ رہائی پانے والوں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔



