جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی، پرتپاک استقبال، سخت سکیورٹی میں ہوٹل منتقل

لاہور(jano.pk)جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچ گئی ہے۔

پروٹیز اسکواڈ نجی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور اترا، جہاں کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ائیر پورٹ سے سخت سیکیورٹی حصار میں ٹیم کو مقامی ہوٹل منتقل کیا گیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم ایڈن مارکرم کی قیادت میں دورہ پاکستان پر پہنچی ہے، دورے کے دوران وہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

پروٹیز اسکواڈ میں ایڈن مارکرم کے علاوہ کگیسو ربادہ، ویان ملڈر، زبیر حمزہ، ڈیوڈ بیڈنگھم، کاربن باسچ سمیت دیگر کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کرکٹ کے لیے ایک خوش خبری دی ہے۔ لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دونوں ٹیسٹ میچز کے لیے جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم اور وی آئی پی انکلوژرز میں داخلہ بالکل مفت ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کرکٹ اس تاریخی سیریز سے لطف اندوز ہوسکیں۔

مزید خبریں

Back to top button