وینزویلا میں امریکی سفارتخانے پر بم حملے کا منصوبہ ناکام

بم حملہ فالس فلیگ آپریشن قرار،اس سازش کا مقصدحکومت کو نشانہ بنانا تھا،وینزویلا صدر 

کراکس(jano.pk)وینزویلا کے صدر مادورو نے امریکی سفارتخانے پر بم حملے کی سازش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔صدر نے کہا کہ امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ صدر نے بم حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سازش کا مقصدحکومت کو نشانہ بنانا تھا۔انہوں نے بتایا کہ شدت پسند گروہ کے ذریعے بم حملہ کراکر وینزویلا کی حکومت کو ٹارگٹ کیا جاتا، ہمیں 2 بااعتماد ذرائع ایک ملکی اور ایک بین الاقوامی نے حملے کی اطلاع دی تھی جس پر فورسز نے فوری کارروائی کر کے سفارتخانے کے حفاظتی اقدامات سخت کیے۔

بم حملہ فالس فلیگ آپریشن قرار ، اس سازش کا مقصدحکومت کو نشانہ بنانا تھا،وینزویلا صدر

صدر مادورو نے کہا کہ مقامی شدت پسند گروہ کو استعمال کر کے میری حکومت کو نشانہ بنایا جاتا اس سازش کا مقصد وینزویلا حکومت پر الزام لگا کر امریکا سے تصادم بڑھانا تھا، سازش کے پیچھے ملوث افراد کے نام جلد سامنے لائے جائیں گے۔2019میں سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد وینزویلا میں امریکی سفارتخانہ بند ہے۔ کچھ روز پہلے صدرٹرمپ نے وینزویلا سے سفارتی بات چیت ختم کرنےکی ہدایت کی تھی۔ امریکی میڈیاکےمطابق ٹرمپ نےجمعرات کوعسکری حکام سےملاقات کےدوران فیصلہ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button