صمودفلوٹیلا قافلے میں شامل اطالوی کپتان نے کلمہ پڑھ لیا

استنبول:اسرائیل کی بربریت نے پوری دنیا میں لوگوں اسلام کی حقانیت کو ظاہر کردیا۔گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار رکن نے اسرائیلی جیل میں اسلام قبول کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فلوٹیلا میں شامل کشتی ماریا کرسٹن کے اطالوی کپتان توماسو بورٹولازی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے بعد جیل میں اسرائیلی جیل میں اسلام قبول کرلیا۔

اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد ترکیے پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے توماسو نے کہاکہ وہ اس لیے فلوٹیلا میں شامل ہوئے کیونکہ ان کے خیال میں یہی بہترین فیصلہ تھا۔توماسو نے کہا کہ اسرائیلی جیل میں گزرا وقت بہت ہی سخت تھا،انکے ساتھی ترکیے سے اور ان تقریباً سب ہی مسلمان تھے۔

مزید خبریں

Back to top button