وزیراعظم شہبازشریف5 سے7 اکتوبرتک ملائشیا کادورہ کریں گے

دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں،دفتر خارجہ

 اسلام آباد(jano.pk)وزیراعظم  شہباز شریف پانچ  سے سات اکتوبر  تک ملائشیا کا سرکاری دورہ کریں گے،جس دوران ملائیشین ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات شیڈول ہیں جبکہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں،دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  وزیراعظم  شہباز شریف ملائیشین ہم منصب انورابراہیم کی دعوت پر کل ملائشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اوراعلیٰ حکومتی حکام پر مشتمل وفد بھی ساتھ ہوگا۔ تین روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ملائیشین ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کریں گے۔اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال  کیا جائے گا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں  پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ پاکستان، ملائیشیا کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ  دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قائم مضبوط اور دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کا مظہر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button