9مئی کیس میں سزایافتہ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی گرفتار

اسلام آباد (jano.pk) 9مئی کیس میں سزا یافتہ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کرلیاگیا ۔چترال ون سے منتخب ایم این اے عبد الطیف چترالی کواسلام آباد کے تھانہ رمنا حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی نے 15سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم عبدالطیف مفرور تھے جو آج اچانک اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت آئے اور انہیں گرفتار کرلیاگیا ۔

دو روز قبل یکم اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف چترالی کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر حکم امتناع واپس لے لیاتھا اور انہیں متعلقہ فورم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔عدالت اس صورتِ حال میں درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتی۔قانون کے مطابق انہیں سب سے پہلے سرنڈر کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں

Back to top button