75سالہ شخص کی35سالہ خاتون سےشادی،اگلےہی دن چل بسا

اترپردیش(jano.pk)بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں 75 سالہ کسان شادی کے اگلے ہی دن انتقال کر گیا۔تفصیلات کے مطابقبزرگ شخص سنگرو رام کی پہلی اہلیہ ایک سال قبل وفات پا گئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے 35 سالہ منبھاوتی سے کورٹ میرج کی اور مندر میں ایک سادہ تقریب بھی رکھی گئی۔
منبھاوتی کی بھی یہ دوسری شادی تھی، اس کے پہلے شوہر سے 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ سنگرو نے اسے یقین دلایا تھا کہ شادی کے بعد وہ اس کے بچوں کی کفالت بھی کرے گا۔
اہل خانہ کے مطابق شادی کے اگلی ہی صبح سنگرو کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور اسپتال لے جانے پر ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔دوسری جانب سنگرو کی موت پر رشتہ داروں نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے پولیس میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button