فیلڈ مارشل سےہرمعاملے پر مشاورت،ہم ایک پیج پر ہیں،وزیر اعظم

امریکی صدرکے20نکاتی امن منصوبے سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوگی، وزیراعظم

وزیر اعظم شہبازشریف نے ٹرمپ کی ہاں میں ہاں ملادی،غزہ جنگ بندی معاہدے پر تگڑااعلان کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کیلیے امریکی صدر کی جانب سے پیش کیے گئے 20 نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں خود اس بات کا خواہش مند ہوں کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہو تاکہ سیاسی استحکام آئے اور خطے میں معاشی ترقی ہو۔
وزیراعظم شریف نے مزید کہامجھے اس بات کا پورا یقین ہے کہ امریکی صدر غزہ کے معاملے کو حقیقی انداز سے دیکھتے ہوئے ہر طرح کی مدد کیلیے بھی تیار ہیں۔
شہباز شریف نے کہا میں صدر ٹرمپ کی قیادت اوراس جنگ کے خاتمے میں خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف کے اہم کردار کا معترف ہوں اور میرا یہ بھی پختہ یقین ہے کہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے دو ریاستی تجویز پر عمل درآمد ضروری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button