گھبرانا نہیں قوم آپ کیساتھ ہے،حارث رؤف کو جرمانے کی رقم اپنی جیب سے دوں گا،ناصر حسین شاہ کا اعلان
میچ ریفری نےحارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر30 فیصد جرمانہ عائدکیا،ویب سائٹ کادعویٰ

کراچی: پیپلزپارٹی رہنما اور سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے حارث رؤف پر آئی سی سی کی جانب سے کیا گیا جرمانہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ میں ناصر حسین شاہ نے لکھا کہ حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان بہادر انسان ہیں، حارث پر جرمانہ اگر 300 فیصد بھی ہو تو ہم اور پوری قوم اُس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ حارث رؤف کے جرمانے کی رقم میں اپنی جیب سے حارث کو دوں گا۔
اس سے قبل ذرائع کی جانب سے یہ خبر آئی تھی کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی کہا تھا کہ حارث رؤف پر عائد جرمانےکی رقم وہ اپنی جیب سے ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 21 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلےکو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنےکا اشارہ کیا تھا۔
میچ ریفری نےحارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر30 فیصد جرمانہ عائدکیا،ویب سائٹ کادعویٰ



