جم کر لڑو،جم کر کھیلو،پلیز دل نہ توڑنا!عظمیٰ بخاری نے ٹیم کوکھراکھرا پیغام دیدیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پاکستان ٹیم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لڑکوں جم کر لڑو،جم کر کھیلو،انشاءاللہ جیت آپکی ہوگی۔ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکنیں تیز ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میری اور  پوری قوم کی دعائیں اپنے لڑکوں کے ساتھ ہیں۔ لڑکوں یہ آپ کا دن ہے آپ کو پورے عزم،یقین اور بہادری کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔ پلیز قوم کا دل مت توڑنا۔ جم کے لڑو جم کے کھیلو انشاءاللہ تعالی مجھے امید ہے کہ یہ کامیابی آپ کی ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button