8لاکھ42ہزار820روپے کا ٹکٹ،پاک بھارت میچ کے سارے ٹکٹس بِک گئے

8لاکھ42ہزار820روپے کا ٹکٹ،پاک بھارت میچ کے سارے ٹکٹس بِک گئے۔ایشیا کپ2025 کا فائنل کل اتوار28ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔
پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کے درمیان تناؤ کے باوجو لوگوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہے۔ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے لیے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 350 درہم (تقریباً 26 ہزار 817 روپے) ہے جو اپر اسٹینڈز کے لیے ہیں جبکہ سب سے مہنگے ٹکٹ کی قیمت 11000 درہم (تقریباً 8 لاکھ 42 ہزار 820 روپے) ہے۔
ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت کرنے والے آفیشل پورٹل پر ٹکٹس اب بھی دستیاب ہیں۔ دبئی اسٹیڈیم کے پویلین کے ٹکٹ کی قیمت 900 درہم (68 ہزار 958 روپے) ہے۔
دیگر کیٹیگریز میں ٹکٹس کی قیمتیں 3500 درہم (2 لاکھ 68 ہزار 170 روپے)، 6000 درہم (4 لاکھ 59 ہزار 720 روپے)، 8000 درہم (6 لاکھ 12 ہزار 960 روپے) اور 11000 درہم (8 لاکھ 42 ہزار 820 روپے) مقرر ہیں۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے جنرل ( اپر ) اسٹینڈز کے ٹکٹ 350 درہم (26 ہزار 817 روپے) میں فروخت کیے گئے ہیں جبکہ اسپیشل ہاسپیٹیلٹی پاسز کی قیمت 1500 درہم (1 لاکھ 14 ہزار 930 روپے) سے شروع ہورہی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button