عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز  بھی کمی کا رجحان

24 قیرات فی تولہ سونے کے دام ایک ہزار روپےکم ہوکر 395800 روپے پر آگئے

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔آل پاکستان صرافہ جمز اینڈجیولرزایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 قیرات فی تولہ سونے کے دام ایک ہزار روپے کم ہوکر 395800 روپے پر آگئے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا10ڈالرکم ہوکر3740ڈالرپرآگیا
اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو 858 روپےکی کمی سے 339334 روپے رہے،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 64 روپے کم ہو کر 4599 روپے پر آگئی۔انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہوکر 3740 ڈالر پر آ گیا۔

مزید خبریں

Back to top button