بھارت بنگلہ دیش کو41رنز سےشکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
169رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش127رنزپر ہی ڈھیر

دبئی:بھارت بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
169رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش127رنزپر ہی ڈھیر

169رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش127رنزپر ہی ڈھیر ہوگیا۔سیف حسن نے سب سے زیادہ 69رنز بنائے۔کلدیپ یادیو کے 3،ورون چکروتی کے2شکارہوئے۔بھارت نے پہلے کھیل کر6کٹوں پر168رنز بنائے تھے۔

بھارت کے ابھیشک شرما75،پانڈیا38 اور شبھمن گل29رنزبنا سکے۔بھارت سے شکست کے ساتھ ہی بنگلہ دیش ایشیا کپ2025کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔




