عرب ممالک کو بھی پاکستان سعودی عرب طرز کے معاہدے میں شمولیت کا اشارہ
پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے نے عرب ممالک کیلئے نئی راہیں کھول دیں

لاہور(تحریر:حافظ نعمان)پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے بعد دیگر عرب ممالک کو بھی اسی طرز کے معاہدے میں شمولیت کا گرین سگنل دیا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کےد رمیان معاہدے کے بعد دیگر عرب خلیجی ممالک کیلئے دفاع کیلئے امریکا جیسے ممالک پر انحصار کم ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق قطر پر اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد مشرق وسطیٰ اور خلیجی عرب ممالک میں کافی زیادہ تشویش پائی جاتی ہے۔
قطر پر اسرائیلی حملے نے خطے کی صورتحال تبدیل کردی
یہ بھی پڑھیں:وزیردفاع خواجہ آصف نے دھماکہ خیز خبر شیئر کردی،عرب ممالک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
امریکا کے ساتھ قطر کا معاہدہ ہونے کے باوجود اسرائیل کو قطر پر حملے کی ناصرف اجازت دی گئی بلکہ اسرائیل کو روکا تک نہیں گیا۔امریکا کے اسی دوہرے معیار کیوجہ سے خلیجی ممالک امریکا سے دوری اختیار کررہے ہیں۔
خلیجی ممالک کیلئے پاکستان بہترین دوسرا آپشن
ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کو روکنے کیلئے خلیجی ممالک خود بھی کسی دوسرے آپشن کی تلاش میں تھے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمان دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان عرب ممالک کیلئے سب سے نفیس اور خوبصورت دوسرا آپشن بن کر ابھرا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی دفاعی معاہدہ کس کیخلاف ہے؟دفتر خارجہ کی وضاحت آگئی
پاکستان کی بھارت کیخلاف فتح نے صورتحال ہی بدل دی
پاکستان کی قدرو منزلت میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح بھی ہے۔حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کے میزائل سسٹم،فضائیہ کی شاندار کارکردگی اورمسلح افواج کی شاندار قیادت نے اسلامی ممالک کو پاکستان کی طرف مائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دفاعی معاہدے نے سٹاک مارکیٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا
معاہدے نے یقیناً خلیجی ممالک کیلئے نئی امید پیدا کردی
پاکستان اور سعودی عرب کے دھماکہ خیز دفاعی معاہدے میں عرب ممالک میں خوشی کی خبر دوڑ گئی ہے،اس معاہدے نے یقیناً خلیجی ممالک کیلئے ایک نئی امید پیدا کردی ہے۔تاریخی معاہدے کے باعث اسرائیل،بھارت اور دشمن ممالک کے چھکے چھُوٹ گئے ہیں۔وزیر دفاع نے بھی واضح اشارہ دیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں دیگر خلیجی ممالک کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے اور اس معاہدے کو دو طرفہ تعاون سے بالاتر ہو کر توسیع دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:دوقالب ایک جان،پاکستان اور سعودی عرب میں دفاع کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا
دفاعی معاہدے کی خاص بات کوئی خفیہ شرط نہ ہونا ہے
ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ چیز نہیں ہے اور یہ معاہدہ باہمی اعتماد اور مشترکہ سلامتی کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے فریم ورک میں مشترکہ سیکیورٹی کی ضمانت دی گئی ہے کہ جب کسی ایک ملک کیخلاف جارحیت ہوگی تو دوسرے ملک کیخلاف بھی جارحیت تصور کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آج کی کشیدہ عالمی صورتحال کے پیش نظر اس طرح کے معاہدے ضروری ہیں۔
پاک سعودیہ دفاعی معاہدے میں خاص بات یہ ہے کہ کوئی ذیلی یا خفیہ شرائط شامل نہیں ہیں بلکہ یہ علاقائی استحکام کی ضمانت کیلئے ایک شفاف اور اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔ذرائع کے مطابق معاہدے میں کسی کو کوئی استثنیٰ حاصل نہیں ہے اور معاہدے میں تربیتی مشقیں اور ٹیکنیکل تعاون شامل ہے۔
خلیجی ممالک کو اپنی صلاحیت بڑھانا ہوگی



