ایشیا کپ:پاکستان کا یو اے ای کو جیت کیلئے147رنز کاہدف
حارث رؤف اور خوشدل شاہ پلئینگ الیون کا حصہ

پاکستان نے ایشیا کپ کے دسویں میچ میں متحدہ عرب امارات کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، سفیان مقیم اور فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے حارث رؤف اور خوشدل شاہ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔
پہلی اننگز میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔
فخر زمان 50 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے آخر میں 14 گیندوں پر جارحانہ 29 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو بہتر مجموعے تک پہنچایا۔
دیگر بلے بازوں میں صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، صاحبزادہ فرحان نے 5، کپتان سلمان علی آغا نے 20، حسن نواز نے 3، خوشدل شاہ اور محمد نواز نے 4، 4 جبکہ محمد حارث نے 18 رنز اسکور کیے۔
صائم ایوب نے ”انڈوں”کی ہیٹرک کردی
پاکستانی اسکواڈ
سلمان علی آغا (کپتان)، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، خوشدل شاہ، فخر زمان، حسن نواز، ابرار احمد، حارث رؤف، صاحبزادہ فرحان
یو اے ای اسکواڈ
محمد وسیم (کپتان)، راہل چوپڑا، حیدر علی، سمرنجیت سنگھ، محمد روہید، محمد زوہیب، عالیشان شرفو، آصف خان، ہرشیت کوشک، دھرو پراشر، جنید صدیق



