ناخن کٹر میں موجود سوراخ کا مقصد کیا ہے؟
دلچسپ معلومات

ناخن کٹر ہر گھر میں استعمال ہونے والا ایک عام مگر ضروری آلہ ہے، جو صفائی ستھرائی کے لیے روزمرہ استعمال میں رہتا ہے۔ تاہم اس کٹر کے نچلے حصے میں موجود ایک چھوٹے سوراخ کے مقصد سے بہت سے لوگ ناواقف ہیں۔
یہ چھوٹا سا سوراخ جو ناخن کٹر کے نچلے کنارے پر ہوتا ہے، اکثر صارفین کو الجھن میں ڈال دیتا ہے کہ آخر اس کا استعمال کیا ہے، کیونکہ اس کے ذریعے نہ تو ناخن کاٹے جا سکتے ہیں اور نہ ہی بظاہر کوئی اور اہم کام انجام دیا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ سوراخ دراصل ایک سادہ مگر کارآمد مقصد کے لیے بنایا جاتا ہے۔ اس میں اکثر کی چین، دھاگا یا رسی ڈالی جا سکتی ہے تاکہ ناخن کٹر کو آسانی سے کسی جگہ لٹکایا جا سکے یا چابیوں کے ساتھ جوڑ کر رکھا جا سکے۔ اس طریقے سے نہ صرف یہ آلہ محفوظ رہتا ہے بلکہ کھونے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔
چھوٹے سائز کے ناخن کٹر اکثر سفر میں یا پرس میں رکھے جاتے ہیں، اس لیے اس سوراخ کے ذریعے انہیں کسی کلپ یا ہک سے جوڑنا عملی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ چھوٹی سی تکنیکی سہولت دراصل استعمال کنندہ کی آسانی کے لیے شامل کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ ناخن کٹر کا درست اور صاف استعمال صحت اور صفائی کے لیے ضروری ہے، اور اس جیسے معمولی فیچرز بھی روزمرہ زندگی میں سہولت پیدا کرتے ہیں۔



