پاک بھارت ٹاکرا؛ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

ابتدائی بات چیت مثبت رہی ہے

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): ستمبر 2025 میں شیڈول ایشیا کپ کے وینیو کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایشیا کپ دبئی میں منعقد کیا جائے گا، جہاں ٹورنامنٹ کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کو سونپی گئی ہے، تاہم ممکنہ تحفظات اور خطے کی سیاسی صورتحال کے باعث ٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ سے قبل پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ ملکی سیریز کے انعقاد پر بھی غور جاری ہے۔ تین ملکی سیریز سے متعلق ابتدائی بات چیت مثبت رہی ہے اور اس کا شیڈول بھی جلد طے کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا انعقاد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل کیا جا رہا ہے، اس لیے ٹورنامنٹ کو مختصر فارمیٹ میں کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ تمام ٹیمیں آئی سی سی ایونٹ سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button