شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا، جس میں پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کی تجویز پر طلب کیا گیا ہے، جس میں صوبے میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی اور آئندہ کے اقدامات سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرز، ارکان صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے اہم عہدیدار شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button