حج و عمرہ زائرین کی گردن توڑ بخار کی ویکسین دُگنی قیمت پر فروخت ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حج و عمرہ زائرین کی گردن توڑ بخار کی ویکسین تقریباً دُگنی قیمت پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی وزارت صحت نے ویکسین کی زائد قیمت پر فراہمی کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزارت صحت کے مطابق ڈریپ کی منظور شدہ 1356 روپے کی ویکسین وزارت مذہبی امور کو 2555 روپے میں فراہم کی گئی۔

تحقیقاتی کمیٹی 2022 سے 2026 کے دوران ویکسین کی خریداری اور قیمتوں کا جائزہ لے گی، کمیٹی ویکسین کی زائد قیمتوں پر فروخت روکنے میں ڈریپ اور متعلقہ افسران کی ناکامی کا بھی تعین کرے گی۔

ایڈیشنل سیکریٹری صحت کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو 29 اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

زائرین کی ویکسین خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں پر بارڈر ہیلتھ سروسز کے تین افسران پہلے ہی ایف آئی اے کی حراست میں ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button