روس اورترکیہ میں تجارت،معیشت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق

باکو (جانو ڈاٹ پی کے) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان تجارت، اقتصادیات اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس کے ساتویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات میں روس اور ترکیہ کے درمیان تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون تیز کرنے کے لیے جاری کوششوں اور مستقبل کے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اہم مشترکہ منصوبوں پر جاری کام اور ان پر عمل درآمد میں ہونے والی پیش رفت پر بھی خصوصی توجہ دی۔روسی وزارت خارجہ نے ملاقات کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں اور نہ ہی زیر بحث منصوبوں یا ممکنہ فیصلوں کی وضاحت کی۔

مزید خبریں

Back to top button