سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے پی ٹی آئی کے2ارکان کے پروڈکشن آرڈرجاری کردیے

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو ارکانِ اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل اور داوڑ خان کنڈی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں، جبکہ متعلقہ حکام کو احکامات پر عمل درآمد کے لیے مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے رول 108 کے تحت دونوں ارکان کی ایوان میں حاضری ضروری قرار دی ہے۔پروڈکشن آرڈرز میں ہدایت کی گئی ہے کہ دونوں ارکان کو قومی اسمبلی کے ہر اجلاس کے آغاز پر پارلیمنٹ ہاؤس میں سارجنٹ ایٹ آرمز کے سامنے پیش کیا جائے۔ اجلاس ختم ہونے کے بعد انہیں دوبارہ متعلقہ حراست میں منتقل کر دیا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے احکامات پر عمل درآمد کے لیے سیکریٹری داخلہ، چیف سیکریٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سمیت سات حکام کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button