سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 40 ہزار 836 روپے کا ہوگیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ قیمت بڑھ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 9 ڈالر اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 183 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 836 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 946 روپے ہوگئی۔

سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے زیورات خریدنے والے صارفین کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button