عمران خان سے کل اڈیالہ جیل میں ملاقات کی کوشش،پی ٹی آئی نے رہنماؤں اوروکلاکی فہرست بھجوادی

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کل اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں اور وکلا کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔

فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، نیاز اللہ نیازی اور وکیل خالد یوسف چودھری کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وکیل فیصل ملک، چودھری اویس اور غلام مصطفیٰ بلوچ کو بھی ملاقات کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فہرست میں شامل تمام رہنماؤں اور وکلا کی کل اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے، جہاں وہ عمران خان سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ ملاقات کی اجازت اور اس کے انعقاد کا انحصار جیل حکام کی منظوری پر ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button