گیپکو نجکاری کی دوڑ تیز،9بڑی کمپنیوں نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) نجکاری کمیشن بورڈ نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے 51 سے 100 فیصد شیئرز اور انتظامی کنٹرول کی منتقلی کے لیے 9 کمپنیوں کو پری کوالیفائی کرلیا۔

وزیراعظم کے مشیر محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں گیپکو سمیت مختلف سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

گیپکو کے 51 سے 100 فیصد شیئرز اور انتظامی کنٹرول کی منتقلی کے لیے مجموعی طور پر 11 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 9 کمپنیوں کو پری کوالیفکیشن مرحلے میں کامیاب قرار دیا گیا۔

پری کوالیفائی ہونے والی کمپنیوں میں ترکیہ کی ایکٹور الیکٹرک، گینویرا انرجی اور چنگیز انرجی جبکہ پاکستان سے اینگرو انرجی، حب پاور، سفائر، شیرازی انویسٹمنٹس، آرٹسٹک ملنرز اور اے کے ڈی سیکورٹیز شامل ہیں۔نجکاری کمیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے گیپکو کی نجکاری کی دوڑ سے اپنی درخواست باضابطہ طور پر واپس لے لی جبکہ الشریف کنٹریکٹنگ مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہی۔پری کوالیفائی ہونے والی 9 کمپنیاں جلد ورچوئل ڈیٹا روم کے ذریعے گیپکو کے معاملات کی ڈیو ڈیلیجنس شروع کریں گی۔اجلاس میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر بھی اہم پیش رفت ہوئی۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے تینوں بڑے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دے دی۔بورڈ نے زرعی ترقیاتی بینک (ZTBL) اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی (HBFCL) کی نجکاری کا عمل بھی تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ نجکاری کمیشن نے ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کو دونوں اداروں کی نجکاری کا عمل فاسٹ ٹریک کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید خبریں

Back to top button