فرانس میں اسکولوں کی خراب صورتحال کیخلاف طلبہ کااحتجاج، پولیس سے جھڑپوں میں درجنوں گرفتار

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)فرانس میں اسکولوں کی خراب صورتحال کے خلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اساتذہ کی کمی اور خستہ حال عمارتوں کے خلاف فرانسیسی طلبہ کے مظاہرے ملک بھر کے مزید اسکولوں تک پھیل گئے ہیں۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ کلاسز میں گنجائش سے زیادہ طلبہ ہوتے ہیں، اساتذہ کی کمی ہے، جبکہ طویل اوقاتِ کار اور بعض اسکولوں میں شدید گرمی نے بھی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

مظاہروں کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے اور سیکڑوں کو گرفتار کرلیا گیا جن میں زیادہ تر نوعمر طلبہ شامل ہیں۔

جمعرات کو حکومت ملک کا 2027 کا بجٹ پیش کرے گی جس میں حکومتی مالیات پر دباؤ کم کرنے کے لیے اخراجات میں کٹوتی کا امکان ہے۔

فرانس کے وزیر تعلیم ایڈورڈ جیفری نے صحافیوں کو بتایا کہ مظاہروں کے آغاز سے اب تک طلبہ اور اسکول کے عملے سمیت 119 افراد زخمی ہوئے ہیں اور متاثرہ عملے میں زیادہ تر اسکول پرنسپلز اور اساتذہ شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button