ملکی سلامتی کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،سعودی ولی عہد

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مکہ دفاعی معاہدہ عرب خطے میں سلامتی اور استحکام کے فروغ میں کردار ادا کرے گا۔
شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں د محمد بن سلمان نے کہا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک اور معاشی تعاون کے خواہاں ہیں، خلیجی ممالک پر حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ خطے کی سلامتی سب کے لیے مشترکہ ہے۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب یمنی حکومت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، حوثی ملیشیا نے افراتفری، تباہی اور خطے کو دھمکانے کا راستہ اختیار کیا، بین الاقوامی بحری راستوں کو سیاسی یا معاشی دباؤ کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، فلسطینی عوام کے حقوق اور ریاست کے حصول تک کوششیں جاری رکھیں گے۔



