ایف بی آر کا بڑا فیصلہ، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)ایف بی آر نے ٹیکس ایئر 2026 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 روز کی توسیع کردی۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2026 مقرر کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ایئر 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرنز اب 15 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 214 کے تحت ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔ایف بی آر کے مطابق تاجر تنظیموں اور ٹیکس بارز کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی درخواستیں موصول ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔اس سے قبل ٹیکس ایئر 2026 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2026 تھی، تاہم اب ٹیکس دہندگان کو مزید 15 روز کی مہلت مل گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button