شبمن گل کا طوفان،بھارت نے406رنز کا ہدف عبور کرکے ویسٹ انڈیز کوروندڈالا

گوہاٹی (جانو ڈاٹ پی کے)بھارت نے ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 405 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ عامر جینگو نے 13 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کپتان شے ہوپ نے 104 رنز بنائے۔اوپنر جان کیمبل نے بھی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 گیندوں پر 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 101 رنز اسکور کیے۔بھارت کی جانب سے گرنور برار، کلدیپ یادیو اور رویندرا جڈیجا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔406 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43.3 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

کپتان شبمن گل نے ناقابل شکست 223 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ روہت شرما نے 101 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ رتوراج گائیکواڑ 31 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔یوں بھارت نے 400 سے زائد رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ میں دوسری مرتبہ 400 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا اور تین میچز کی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

مزید خبریں

Back to top button