پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 41 نئے ججز تعینات، مختلف اضلاع میں تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں نئے تعینات ہونے والے 41 ججز کو صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات کردیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ججز میں 2 ایڈیشنل سیشن ججز اور 39 سول ججز شامل ہیں، جنہیں پنجاب کے مختلف اضلاع میں عدالتی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

تقرری پانے والے ججز میں محمد مزمل ملک کو ڈیرہ غازی خان، مستنصر اشرف کو ساہیوال، سلطان امین کو گوجرانوالہ، اقرا مقدس کو اوکاڑہ، عروج سکندر کو خانیوال اور محمد عون کو سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔

ثانیہ یاسمین اور عقیل سعید کو لاہور، معاذ علی کو بھکر، ام کلثوم کو گجرات، باسل فواد بٹ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ، صبا نواز کو سیالکوٹ، نور فاطمہ رزاق کو چنیوٹ اور خرم مجید کو لیہ میں تعینات کیا گیا۔

عاطف ستار کو بہاولپور، ساحر علی خان کو بہاولنگر، فضا طارق کو شیخوپورہ، صفوانہ حسن کو خوشاب، حافظہ کومل عروج کو میانوالی، رابعہ سیف کو مظفرگڑھ، عدیل اشرف کو ملتان اور مریم شاہد کو نارووال کی عدالتوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح زینش کرامت کو حافظ آباد، عروج اعجاز کو فیصل آباد، محمد عثمان کو راجن پور، علی احمد ہٹ اور جویریہ محبوب الٰہی کو راولپنڈی، تہمینہ کو جھنگ، سارہ انس کو منڈی بہاؤالدین، کوثر طیبہ سلطانہ کو ننکانہ صاحب، محمد احسن رضا کو لودھراں اور سائرہ سیف کو گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سید وفا عباس کو جہلم، اقرا خالد کو پاکپتن، صبا سناور بھٹی کو قصور، تیمور ظفر کو چکوال، عطیہ حنیف کو ملتان، وجیہہ زینب کو رحیم یار خان اور سہیل کرامت کو وہاڑی تعینات کیا گیا ہے۔

نئے تعینات ہونے والے ججز کو 22 ستمبر یا اس سے قبل اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ججز کو متعلقہ اضلاع کے سینئر سول ججز کی عدالتوں کے ساتھ تین ماہ کے لیے منسلک کیا جائے گا۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں پری سروس ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد نئے ججز اپنی باقاعدہ عدالتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button